ا سلا م آ باد 11 نو مبر ( ایجنسیز) سکھر میں ٹھیڑی بائی پاس کے قریب مسافر بس اور کوئلے سے بھرے ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 56 افراد جاں بحق جب کہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر سول اسپتال خیر پور منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 6 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ خیرپور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ
کر کے تمام ڈاکٹرز کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں 56 لاشیں اور 13 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے جن میں 18 خواتین اور 12 بچے شامل ہیں جب کہ شدید زخمیوں کو لاڑکانہ اور کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ پشاور سے کراچی جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث کراچی سے آنے والے کوئلے سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں بس کا ڈرائیور وحید جاں بحق جب کہ ٹرک کے ڈرائیور علی احمد کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ حادثے کے بعد بس میں آگ لگ گئی جب کہ سڑک پر کوئلہ پھیل گیا